Back to Ahadees library

Mishkat al-Masabih

Prayer Hadith 860

كتاب الصلاة

Collection size

959

Available entries in this book

Hadith number

860

Current reading position

Arabic text

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: من قَرَأَ مِنْكُم ب (التِّين وَالزَّيْتُون) فَانْتهى إِلَى (أَلَيْسَ الله بِأَحْكَم الْحَاكِمين) فَلْيَقُلْ: بَلَى وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ. وَمن قَرَأَ: (لَا أقسم بِيَوْم الْقِيَامَة) فَانْتَهَى إِلَى (أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَن يحيي الْمَوْتَى) فَلْيَقُلْ بَلَى. وَمَنْ قَرَأَ (وَالْمُرْسَلَاتِ) فَبَلَغَ: (فَبِأَيِّ حَدِيث بعده يُؤمنُونَ) فَلْيَقُلْ: آمَنَّا بِاللَّهِ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ إِلَى قَوْلِهِ: (وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ)

Translations

Read by language and source

Urdu

1 translation

HadithAPI (Urdu)

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سے جو شخص سورۃ التین کی تلاوت کرے اور جب وہ سورت کی آخری آیات (الیس اللہ باحکم الحاکمین) پر پہنچے تو وہ کہے : ((بلیٰ : وانا علیٰ ذلک من الشاھدین ))’’ ’’ کیوں نہیں ‘‘ ایسے ہی ہے ، اور میں اس پر گواہ ہوں ۔‘‘ اور جو شخص سورۃ القیامہ کی تلاوت کرے اور آخری آیت (الیس ذلک بقادر علیٰ ان یحی الموتیٰ) ’’ کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ وہ مردوں کو زندہ کرے ۔‘‘ پر پہنچے تو وہ کہے : ((بلیٰ))’’ کیوں نہیں ، وہ ضرور قادر ہے ۔‘‘ اور جو شخص المرسلات کی تلاوت کرے ، اور وہ : (فبای حدیث بعدہ یومنون) ’’ اس کے بعد وہ کس حدیث پر ایمان لائیں گے ‘‘۔ پر پہنچے تو وہ کہے : ((امنا باللہ)) ’’ ہم اللہ پر ایمان لائے ۔‘‘ ابوداؤد ، اور امام ترمذی نے : ((وانا علیٰ ذلک من الشاھدین)) تک روایت کیا ہے ۔ ضعیف ۔