Collection size
959
Available entries in this book
Mishkat al-Masabih
كتاب الصلاة
Collection size
959
Available entries in this book
Hadith number
1140
Current reading position
Arabic text
وَعَن عَائِشَة قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ بِلَال يوذنه لصَلَاة فَقَالَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ» فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الْأَيَّامَ ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَقَامَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ يخطان فِي الْأَرْضِ حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بكر حسه ذهب أخر فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَن لَا يتَأَخَّر فجَاء حَتَّى يجلس عَن يسَار أبي بكر فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي قَائِمًا وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَاعِدًا يَقْتَدِي أَبُو بَكْرٍ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ مقتدون بِصَلَاة أبي بكر وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا: يُسْمِعُ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ التَّكْبِير
Translations
Urdu
HadithAPI (Urdu)
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو بلال ؓ آپ کو نماز کی اطلاع کرنے آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ابوبکر ؓ کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں ، چنانچہ ابوبکر ؓ نے ان ایام میں نماز پڑھائی ، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ افاقہ محسوس کیا تو آپ کو دو آدمیوں کے سہارے لایا گیا اس حال میں آپ کے پاؤں زمین پر لگ رہے تھے ، حتیٰ کہ آپ مسجد میں داخل ہوئے ، جب ابوبکر ؓ نے آپ کی آمد محسوس کی تو وہ پیچھے ہٹنے لگے ، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اشارہ فرمایا کہ پیچھے نہ ہٹیں ، آپ تشریف لائے اور ابوبکر ؓ کی بائیں جانب بیٹھ گئے ، ابوبکر ؓ کھڑے ہو کر نماز پڑھا رہے تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر ، ابوبکر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے جبکہ لوگ ابوبکر ؓ کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے ۔ بخاری ، مسلم ، ان دونوں کی ایک روایت میں ہے ، ابوبکر ؓ لوگوں کو تکبیر سناتے تھے ۔ متفق علیہ ۔