Collection size
959
Available entries in this book
Mishkat al-Masabih
كتاب الصلاة
Collection size
959
Available entries in this book
Hadith number
1213
Current reading position
Arabic text
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي أَوْ قَالَ: ثمَّ دَعَا استيجيب لَهُ فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّى قُبِلَتْ صَلَاتُهُ رَوَاهُ البُخَارِيّ
Translations
Urdu
HadithAPI (Urdu)
عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص رات کو اٹھ کر یہ دعا پڑھے :’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ یکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے ، اور ہر قسم کی حمد اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ، اللہ پاک ہے ، حمد اللہ ہی کے لیے ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، اللہ بہت بڑا ہے ، گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہے ، پھر وہ یہ کہے : میرے رب مجھے بخش دے ۔‘‘ یا فرمایا :’’ پھر اس نے دعا کی تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے ، اگر وہ وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔